شاعرہ گلشن عزیز کی کتاب’’ بند مٹھی میں خواب‘‘ کی تقریب رونمائی

شاعرہ گلشن عزیز کی کتاب’’ بند مٹھی میں خواب‘‘ کی تقریب رونمائی

  

لاہور (پ ر) علمی ، ادبی، ثقافتی اور سماجی بہبود کی اعلیٰ روایات کا ادرہ نوازش انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام ممتا ز شاعرہ گلشن عزیز کی نثری نظموں کی کتاب ’’بند مٹھی میں خواب ‘‘ کی تقریب رونمائی الحمرا آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی ۔ صدارت ممتاز دانشور اسلم کمال نے کی جبکہ مہمانا ن میں ممتاز شاعر اعتبار ساجد ، اختر ہاشمی ، ممتا ز ارشد ، اقبال راہی ، ٹی وی آرٹسٹ عاصم بخاری ، چیئر پرسن عالیہ بخاری ہالہ ، سید تنویر نوازش ، نیلما ناہید درانی، مقصود چغتاتی ، ذبیع اللہ بلکن ، حکیم ارشد شہزاد ، شگفتہ، غزل ہاشمی، فاطمہ رضوی ، ایران سے آئی ہوئی ممتاز ادیبہ ڈاکٹر وفا یزدان منش ، شاعروں ، ادیبوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -