رانا ثناء اللہ اخلاقیات کی تمام حدود پار کر چکے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

رانا ثناء اللہ اخلاقیات کی تمام حدود پار کر چکے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور(اے این این) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اور لیگی قیادت بو کھلاہٹ کا شکار ہے رانا ثناء اللہ اخلاقیات کی تمام حدود کوکراس کر چکے ہیں تحریک انصاف کی خو اتین بارے رانا ثناء اللہ کا بیان انتہا ئی افسوسناک ہے ن لیگ کی قیاد ت حقیقی احتسا ب سے بو کھلا ہٹ کا شکارہو چکی ہے شریف فیملی کئی سا لو ں سے ملک پر حکمرانی کررہاہے مگر شریفو ں نے کبھی بھی عوام کی فلاح و بہبو د کے بار ے کبھی نہیں سو چا ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے حلقہ پی پی 166میں کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ کرپشن کا مال بنانے اور چھپانے کیلئے باریاں لینے والے شاہی خاندانوں کیلئے سیاست ایک تجارت ہے،وفاداریاں خرید لو اور قوم کے مفادات بیچ دو کا منشور رکھنے والے شریفوں اور زرداریوں کو اب اقتدار کی راہداریوں سے گزرنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں کر پشن کے آئے روز آنیوالے سیکنڈلز نے حکمرانوں کی بدترین بیڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے اور قوم کے سامنے انکے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے فر نٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے اور پوری قوم بھی انکے ساتھ ہے پانامہ سے لیکر اقامہ تک (ن) لیگ کی قیادت نے اپنی صفائی میں کوئی ثبوت نہیں د یتے بلکہ کبھی وہ اداروں کو دھمکیاں دیکر اپنی کر پشن بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی جمہوریت کی آ ڑ میں خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر انکو سمجھ لینا چاہیے کہ انکے تمام منصوبے اور سازشیں فلاپ ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -