خواجہ سراؤں کے مسائل پر مبنی فلم’’شناخت‘‘کل ریلیز ہوگی

خواجہ سراؤں کے مسائل پر مبنی فلم’’شناخت‘‘کل ریلیز ہوگی
خواجہ سراؤں کے مسائل پر مبنی فلم’’شناخت‘‘کل ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)خواجہ سراؤں کے مسائل پر مبنی فلم ’’شناخت‘‘کل ریلیز کی جائے گی۔ سینئر اداکار ظفر عباس کھچی فلم میں روائتی پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر عباس کھچی نے بتایا کہ ’’شناخت‘‘کا موضوع منفرد اور اس کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے۔اس فلم میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس فلم میں سینئر اداکار نیئر اعجاز نے بھی ایک اہم اور مدتوں یاد رہنے والا کردار ادا کیا ہے ۔نیئر اعجاز فلم میں خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ظفر عباس کھچی نے بتایا کہ ’’شناخت‘‘کے ایک ایک سین پر ڈائریکٹر زبیر نے بہت محنت کی ہے۔فلم کامیاب ہوگی کہ ناکام اس کا فیصلہ عوام کریں گے کیونکہ میں ان سے بہتر منصف کسی کو نہیں سمجھتا۔پراجیکٹ معیاری ہوگا تو عوام اسے ضرور پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -