دوست ممالک سے تعلیمی معاہدوں سے آپسی روابط مضبوط ہونگے، ڈاکٹر ناصرہ جبیں

دوست ممالک سے تعلیمی معاہدوں سے آپسی روابط مضبوط ہونگے، ڈاکٹر ناصرہ جبیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکسان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران یونیورسٹی ایران سے شعبہ اردو کی استاد ڈاکٹر وفا یزدان منش سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرو دیگریونیورسٹی آفیشلز موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے پنجاب یونیورسٹی میں اردو زبان ادب کے فروغ میں ڈاکٹر زاہد منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کے پہلے سے موجودمعاہدے کی تجدید کریں تاکہ اردو پڑھنے کے خواہشمند ایرانی طلبہ ماضی کی طرح پاکستان آسکیں ۔

ڈاکٹر زاہد منیر نے پاکستان اور ایران کے قدیم تاریخی، تہذیبی و ادبی پہلوؤں ، اردو زبان کی تقویت کیلئے فارسی کی اہمیت اور ایران میں اردو پڑھنے والوں کیلئے پاکستانی معاشرے سے تعلق پرسیر حاصل گفتگو کی۔