ودیوت جموال’’ سنجو‘‘ میں بہترین اداکاری پر رنبیر کپور کے دلدادہ

ودیوت جموال’’ سنجو‘‘ میں بہترین اداکاری پر رنبیر کپور کے دلدادہ
ودیوت جموال’’ سنجو‘‘ میں بہترین اداکاری پر رنبیر کپور کے دلدادہ

  

ممبئی(آن لائن )بالی وڈ اداکار ودیوت جموال نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور اور ٹیم نے فلم سنجو میں بہترین کام کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ودیوت جموال نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے ٹیزر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اس فلم کے ساتھ جتنے بھی لوگ منسلک ہیں انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلم جنگلی کی عکسبندی مکمل کر لی جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی اور اب ہدایتکار مہیش منجریکر کی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے بعد فلم کمانڈو 3 کی عکسبندی شروع کریں گے۔

B

مزید :

کلچر -