پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام امتحانات آج سے شروع

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام امتحانات آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل، ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈپلومہ ڈریس ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ اور ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن کا پہلا سالانہ امتحان آج 3مئی سے شروع ہو گے امتحان میں تقریباً 27000طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ امتحان کے انعقاد کے لئے چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم یاسمین مہرالنساء کی ہدایت پر پنجاب بھر بشمول گلگت بلتستان و اسلام آباد 126امتحانی مراکز قائم کئے گئے، امتحان کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، امتحانی عمل کو صاف شفاف رکھنے کے لئے موبائل انسپکٹرز اور موبائل اسکوڈز کی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں، جو امتحانی مراکز کے اچانک وزٹ کریں گے۔

امتحانی مراکز کے پاس دفعہ 144کے نفاز کے لئے تمام اضلاع کے ڈی سی او اور ڈی پی اوزکو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں، موبائل اسکواڈز کے علاوہ چئیر پرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم یاسمین مہرالنساء ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد طارق ملک، سیکرٹری بورڈ امتیاز نذیر ، اور دوسرے افسران خود امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے، ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپس دو ہفتے پہلے جاری کی جا چکی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے