گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(پ ر)گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول‘ مزنگ کے طلبااور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اسلامیہ ہائی سکول‘ نواز موڑ‘باگڑیاں‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بابک والا‘ فیروزوالہ‘آئی ایس آئیڈیل سکول‘ بابک وال‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد225تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -