مسلمانوں کے قتل و غارت کے معاملے کو مسلم ممالک عالمی عدالت میں اٹھائیں، رضا ایڈووکیٹ

مسلمانوں کے قتل و غارت کے معاملے کو مسلم ممالک عالمی عدالت میں اٹھائیں، رضا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار) امریکہ اور اسرائیل کا مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت کے معاملے کو تمام مسلمان ممالک کو عالمی عدالت میں اٹھانا چاہئے، ایران کا اسرائیلی وزیر اعظم کو ملعون قرار دینے کے فیصلے کو مسلمان ممالک کو توثیق کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار محمد رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چیئرمین پاور گروپ آف لائیرزنے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں نے کرپشن اور اقرار پروری کی انتہا کرتے ہوئے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ شہری علاقوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ اور دیہاتی علاقوں میں 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کا چیف جسٹس ثاقب نثار کو فوری ایکشن لینا چاہئے، سینٹ کے الیکشن میں سرعام ووٹوں کی خرید و فروخت سے ووٹ کا تقدس پامال ہوا ہے۔ اس الیکشن کو کالعدم قرار دینے میں کوئی قباحت نہ ہے، انہوں نے مزید کہ اکہ ملک قرضو ں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ جس کے ذمہ دار کئی دہائیوں سے مسلط سیاستدان ہیں۔

، بیرونی دنیا سے لئے ہوئے قرضے خورد برد کر کے ملک پر لگانے کی بجائے غیر ممالک میں بے انتہا جائیداد بنا رکھی ہیں ان سیاستدانوں کی جائیدادوں کو فوری طور پر ملک میں واپس لایا جائے تاکہ ملک کو قرضوں سے نجات دلائی جائے۔