سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان نزاکت شکیلہ کی ترقی، کنٹرولر بن گئیں
لاہور( فلم رپورٹر) سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے سے ترقی پاکر کنٹرولر بن گئیں اس حوالے سے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وہ موجودہ منصب پر ہی کام کریں گئیں ۔نزاکت شکیلہ نے اپنی سرکاری ذمہ داریوں کا آغاز 1987ء میں کیا اور ٹریننگ کے بعد ان کی پہلی تعیناتی بطور پروگرام پروڈیوسر ریڈیو پاکستان کوئٹہ ہوئی ،1993ء میں ترقی پاکر سئینیر پروڈیوسر بنی اور بعد میں 2006ء میں انھیں پروگرام منیجر بنادیا گیا اور 30جنوری 2012ء میں انھیں ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا 2017ء میں نزاکت شکیلہ کو سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور کا چارج دیا گیا ۔نزاکت شکیلہ نے دوران ملازمت ملتان، فیصل آباد، لاہور، ایکسڑنل سروس اسلام آباد، سینٹرل پروڈکشن یونٹ لاہور اور ایف ایم 101 لاہور پر ذمہ داریاں سرانجام دیں اس موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے نزاکت شکیلہ کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان ،پاکستان کی آواز ہے اور یہ ایسا قومی ادارہ ہے جس سے آج بھی پاکستانی عوام محبت کرتے ہیں اور اس کے پروگرام ذوق وشوق سے سنتے ہیں اور ہم بھی اپنے تعین ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگراموں کا معیار بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں تاکہ عظیم سے عظیم تر کے سفر کو جاری رکھا جاسکے۔