’’باغی‘‘ سے بچپن کے خوابوں کو سچاکرنے کا موقع ملا: ٹائیگر شروف

’’باغی‘‘ سے بچپن کے خوابوں کو سچاکرنے کا موقع ملا: ٹائیگر شروف
’’باغی‘‘ سے بچپن کے خوابوں کو سچاکرنے کا موقع ملا: ٹائیگر شروف

  

ممبئی(آن لائن )بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ مجھے فلم باغی سے بچپن کے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ فلم باغی ان کے دل کے بہت قریب ہے جس سے مجھے بچپن کے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا اور یہ ایک ایسی فلم ہے جو میرے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوئی ہے اور اس سلسلے کی دوسری فلم کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے جس میرے لئے خوش قسمتی کا باعث ہے۔ فلم باغی میں اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ شردھا کپور اور باغی 2 میں اداکارہ دیشا پتانی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید :

کلچر -