دار ارقم سکولز کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ سکولز کی شاندار کارکردگی

دار ارقم سکولز کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ سکولز کی شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) دار ارقم سکولز پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ سکولز نے حالیہ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کر لی۔ یہ امتحانات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئے تھے۔ اس ضمن میں دار ارقم سکولز ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو وقاص انجم جعفری نے کہا کہ 100فیصد نتائج بڑی کامیابی ہے۔ ہم اللہ کے بے حد شکر گزار اور دار ارقم سکولز کے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی بھرپور کوششوں سے نہ صرف اس چیلنج کو قبول کیا بلکہ اپنی محنت سے شاندار نتائج کو یقینی بنایا۔وقاص انجم جعفری نے کہا کہ دار ارقم انتظامیہ ان سکولوں میں بھی طلباء و طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دے گی تاکہ شاندار نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ اس موقع پر پراجیکٹ منیجر شہباز امتیاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔