کوٹ عبدالمالک ، مختلف علاقوں میں عطائیوں اور نیم حکیموں کے اڈے قائم

کوٹ عبدالمالک ، مختلف علاقوں میں عطائیوں اور نیم حکیموں کے اڈے قائم

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک شرقپور خورد زاہد ٹاؤن ، جاوید ٹاؤن و دیگر علاقوں میں عطائی ڈاکٹر اور حکیم عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کمشنر لاہور ،ڈی سی شیخوپورہ نوٹس لیں سماجی فلاحی حلقے۔بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے علاقوں شرقپور خورد زاہد ٹاؤن ، جاوید ٹاؤن وغیرہ میں عطائی ڈاکٹر وں اور حکیموں نے کلینک اور دوا خانے کھول رکھے ہیں مختلف بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے مریضوں سے ہزاروں روپے بٹور رہ ہیں عطائی ڈاکٹروں نے کرایہ کی دکانوں میں اپنے کلینک کھول رکھے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے علم میں ہے لیکن چھاپے نہیں مارتے اور عطائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینکوں کے باہر بورڈ آویزاں نہیں کیے ہوئے تاکہ اس بات کا ثبوت نہ رہے کہ یہاں کلینک تھا عوامی سماجی حلقوں نے سیکرٹری صحت پنجاب ،کمشنر لاہور ،ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیوں نہیں کاروائی کی جارہی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -