دھرمیندرا اورراج کمار ہیرانی کو راج کپور ایوارڈ سے نوازا گیا

دھرمیندرا اورراج کمار ہیرانی کو راج کپور ایوارڈ سے نوازا گیا
دھرمیندرا اورراج کمار ہیرانی کو راج کپور ایوارڈ سے نوازا گیا

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار دھرمیندرا کو راج کپور لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کو راج کپور سپیشل کنٹریبیوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 55 ویں میراٹھی فلم ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دھرمیندرا کو راج کپور لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اور راج کمار ہیرانی کو راج کپور سپیشل کنٹریبیوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ایوارڈ ملنے پر دھرمیندرا کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اس سے نہ صرف میرا دل خوش ہوا ہے بلکہ میری روح تک خوش ہو گئی ہے۔

مزید :

کلچر -