فلم’’کاف کنگناں‘‘کی شوٹنگ چار روزبعد دوبارہ شروع

فلم’’کاف کنگناں‘‘کی شوٹنگ چار روزبعد دوبارہ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی فلم’’کاف کنگناں‘‘کی شوٹنگ چار روزبعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس میں اداکارہ وماڈل ایشل فیاض اور سمیع خان حصہ لے رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ ایشل فیاض کے زخمی ہونے کے بعد ملتوی کردی گئی تھی جو شاہی قلعہ میں ہونے والی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں اور اس کے نتیجے میں ان کے پیر پر زبردست چوٹ آئی تھی۔ایشل فیاض ابھی مکملصحتیاب تو نہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹر نے انہیں اس شرط پر کام کی اجازت دی ہے کہ وہ نہ تو زیادہ بھاگ دوڑ کریں گی اور نہ ہی پیر پر زیادہ وزن ڈالیں گی جس پر ایشل فیاض نے ڈانس سے انکار کردیا ہے اور باہمی رضامندی سے گانے کی شوٹنگ موخر کردی گئی۔اب شاہی قلعے والے ادھورے گانے کی شوٹنگ کچھ عرصے بعد کی جائے گی البتہ دوسری شوٹنگ آج سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ ایشل فیاض اس وقت زخمی ہوگئی تھیں جب گانے کے دوران سیڑھیاں چڑھتے وقت وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔اس گانے کے کوریوگرافر پپوسمراٹ تھے۔

مزید :

کلچر -