ورلڈ کپ 2019کا فائنل کرکٹ کا مہنگا ترین میچ ہوگا

ورلڈ کپ 2019کا فائنل کرکٹ کا مہنگا ترین میچ ہوگا

  

لندن(نیٹ نیوز)کرکٹ ورلڈ کپ 2019 برطانیہ میں کھیلا جائے گا، انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 سے بڑا منافع ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14 جولائی کو شیڈول فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہوگا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395پاؤنڈ ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 63ہزار روپے بنتی ہے۔ٹکٹس کے کم سے کم نرخ 188 پانڈ یعنی تقریبا 30ہزار روپے ہوگی۔ میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پاؤنڈ کی آمدنی متوقع ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن سٹیڈیم میں کرانے کی کافی کوششیں کیں جس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہو لیکن عام طور پر فٹ بال میچز کیلئے استعمال ہونے والے گرانڈ کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہورہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -