حفیظ کوکلیئرنس ملنے پر مبارکبادیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے ۔قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن میں کلیئر ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد حفیظ کو مبارکباد دی گئی ۔ محمدعرفان اور بلاول بھٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ کو ٹیسٹ کلیئرہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کے جادو کا مزید انتظار نہیں کر سکتے ۔