ون ڈے رینکنگ ، انگلینڈ 5سال بعد نمبرون بن گیا

ون ڈے رینکنگ ، انگلینڈ 5سال بعد نمبرون بن گیا

  

دبئی(نیٹ نیوز) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کو پیچھے دھکیلتے ہوئے 5 سال بعد ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔چھٹے نمبر پر موجود چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نمبر 5 آسٹریلیا کے قریب پہنچ گئی۔سالانہ اپ ڈیٹ کے مطابق ٹاپ 2 پوزیشنز کے علاوہ کسی ٹیم کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انگلش ٹیم آٹھ پوائنٹس اضافے کیساتھ 2013 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے،انگلینڈکے مجموعی پوائنٹ125ہوگئے۔ بھارت ایک پوائنٹ کمی کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ چار پوائنٹس کمی کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ (112) دو پوائنٹس کمی کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا آٹھ پوائنٹس کمی کیساتھ پانچویں، پاکستان چھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ بدستور چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔گرین شرٹس کا نمبر 5 آسٹریلیا سے صرف2 پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ بنگلہ دیش تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ ساتویں، سری لنکاسات پوائنٹس کمی کیساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیزپانچ پوائنٹس کمی کیساتھ نویں، افغانستان پانچ پوائنٹس اضافے کیساتھ دسویں، زمبابوے گیارہویں جبکہ آئرلینڈ تین پوائنٹس کمی کیساتھ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -