آئی پی ایل فوری چھوڑکے آؤ،لنکن بورڈ کی ملینگاکوآخری وارننگ

آئی پی ایل فوری چھوڑکے آؤ،لنکن بورڈ کی ملینگاکوآخری وارننگ

  

کولمبو(نیٹ نیوز)انڈین پریمیئرلیگ، سری لنکن فاسٹ باؤلرلیستھ ملینگا کے انٹرنیشنل کیریئر کیلئے خطرہ بن گئی ہے جہاں وہ کھلاڑی کے بجائے بولنگ مینٹور کے طور پر ممبئی انڈینز کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس صورتحال سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ خوش نہیں ہے۔سری لنکن سلیکٹرزنے اپنے فاسٹ بولر لیستھ مالنگاکو خبردارکیاہے کہ وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکے طورپر بولنگ مینٹور کے طورپر کام کرکے اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔انہیں اگر سری لنکن ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانی ہے تو ڈومیسٹک میچوں میں حصہ لینا چاہیے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل2018 میں لیستھ مالنگاکو بطور کھلاڑی کسی فرنچائزڈ نے منتخب نہیں کیاتھا ۔بعدازاں ممبئی انڈینز نے انہیں بطور بولنگ مینٹور اپنے ساتھ منسلک کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -