ٹی 20 ویمن کرکٹ:پی سی بی الیون اور زرعی بینک کامیاب

ٹی 20 ویمن کرکٹ:پی سی بی الیون اور زرعی بینک کامیاب

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ میں پی سی بی الیون اور زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے میچ میں پی سی بی الیون نے ہاہر ایجوکیشن کمیشن کو 14 رنز سے ہرا دیا،پی سی بی الیون نے مقررہ 20 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنزبنائے، ثناء عروج نے 47 ، فریحہ محمود نے 26 رنز بنائے، مہک امین اور اقصی عابد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پی سی بی الیون کی ثناء عروج کوویمن آف دی میچ قرار دیا گیا، دوسرے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے سٹیٹ بنک کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سٹیٹ بینک نے 106 رنز بنائے، حفصہ امجد نے 33 ، سدرہ امین نے 27 رنز بنائے، ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ترقیاتی بینک نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناکر پورا کر لیا۔بسمہ معروف نے49 اور جویریہ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ عالیہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بسمہ معروف ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -