ویسٹ انڈین باؤلر رونسفورڈ کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار

ویسٹ انڈین باؤلر رونسفورڈ کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار

  

دبئی (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر رونسفورڈ بیٹن کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر تمام انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ایمپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے بیٹن کو تمام انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ڈومیسٹک ایونٹس میں باؤلنگ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضامندی سے وہ ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ بیٹن اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینٹی گووا میں رواں فاسٹ باؤلنگ کیمپ کو جوائن کر کے اپنے باؤلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -