پراگ اوپن،پلسکووا، کویٹووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پراگ اوپن،پلسکووا، کویٹووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  

پراگ (نیٹ نیوز) کیرولینا پلسکووا، پیٹراکویٹووا، شوئی زانگ اور کامیلا گیورجی پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جموریہ چیک میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 راؤنڈ میچز میں میزبان ملک کی کھلاڑی کیرولینا پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساسنووچ کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی ہی پیٹرا کویٹووا نے ہم وطن کھلاڑی سمتکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، چینی کھلاڑی شوئی زانگ بھی سرخرو رہیں، انہوں نے ووگل کو شکست فاش سے دوچار کیا، اٹالین کھلاڑی کامیلا گیورجی نے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -