احتساب کے نام پر نوازشریف کو روکنے کی سازش ناکام بنائیں گے،پرویز ملک

احتساب کے نام پر نوازشریف کو روکنے کی سازش ناکام بنائیں گے،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر نواز شریف ودیگرلیگی رہنماؤں کا الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، احتساب صرف شریف خاندان یا ن لیگ کے رہنماؤں کا ہی نہ کیا جائے بلکہ بلا تفریق سیاسی مہروں اور لاڈلوں کا بھی کیا جائے ،احتساب کے نام پر الیکشن میں ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کے عوام اس روش اورغیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کوبرداشت نہیں کریں گے،ہمارے مخالفین ن لیگ اور قیادت کی مقبولیت سے پریشان ہیں،پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کرکے ناکام جلسہ کرنے والوں کو ساہیوال میں صرف ایک ڈویژن کے جلسے سے اپنی نام نہاد مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا،دن کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں بن نہیں سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،ڈپٹی میئر مشتاق مغل،سید توصیف شاہ،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام 2018 ء کے انتخابات میں جھوٹ، مکرفریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔ نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی، جرات اوربہادری رنگ لائے گی۔

پرویز ملک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -