تحریک لبیک اسلام کی رجسٹریشن خوش آئند ہے،اشرف آصف جلالی
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ کروڑوں عاشقان رسول ﷺ کی تنظیم تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹریشن بڑے جامع نام تحریک لبیک اسلام کے نام سے ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018کے لیے تحریک لبیک اسلام ہر گھر میں پھیل جانے والی خوشبو ہے ،،یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی رجسٹریشن 103نمبر پر ہے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک لبیک اسلام کا مفہوم و معنی مقصد اور مشن ایک ہے ، لفظ رسول اور لفظ اسلام کا تعلق صدیوں پرانا ہے اللہ تعالی کی طرف سے رسول اللہ ﷺ انسانیت کی رہنمائی کے لیے جو مقدس تحفہ لائے وہ اسلام ہے۔