حکومت بار بار عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے،عابد حسین صدیقی

حکومت بار بار عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پچھلے سات ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کے کر بم گرا رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باوجود غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے گریزاں ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹر خود ساختہ کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جس سے عوام کے جھگڑے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کروڑوں غریبوں کے ساتھ ظلم کر رہی ہے جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ دیہاتوں میں آج بھی لوگ مٹی کے تیل کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں حکومت اُن کا چولہا بھی ٹھنڈے کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -