11مئی کا جلسہ سرائیکی خطے کے عوام کی آواز ثابت ہوگا‘ جمشید دستی

11مئی کا جلسہ سرائیکی خطے کے عوام کی آواز ثابت ہوگا‘ جمشید دستی

  

مظفرگڑ ھ(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر محمد خان مروت ،(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطاء تھہیم ،صوبائی صدر بلوچستان سردار ستم خان بلوچ اور صوبائی صدر کے پی کے ظفر خٹک اور ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ملک محمود اسلم کھو کھر ،میاں ظہور صمد بھٹی اور شاکر سکھانی ایڈ ووکیٹ اور عامر سلطان گورایا ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملتان میں پاکستان عوامی راج پارٹی کا جلسہ عام سرائیکی خطے کے عوام کی آواز ثابت ہو گا ۔اس موقع پر پاکستان عوامی راج پارٹی الگ صوبہ بنائے جانے کی نا صرف قرار داد منظور کرے گی بلکہ اس کے لیے عملی جدو جہد کابھی آغاز کیا جائے گا ۔پاکستان عوامی راج پارٹی نے ہی قومی اسمبلی میں سرائیکی خطے کو الگ صوبہ بنانے کیلئے مؤثر آواز بلند کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جوجماعتیں آج الگ صوبہ بنانے کی باتیں کر رہی ہیں ۔انہوں نے بر سر اقتدار ہوتے ہوئے الگ صوبہ بنانے کے بارے میں عملی پیش رفت کیوں نہیں کی اب جب الیکشن سر پر ہیں تو پرانے لبادے میں نئے چہرے سجا کر آ گئے ہیں ۔کوئی انتظامی یونٹ بنانے کی بات کرتا ہے اور کوئی آباد ی کے لحاظ سے صوبہ بنانے کی باتیں کر رہا ہے ۔یہ ب دو نمبر اور چغا در ہیں جن کو عوام آئندہ الیکشن میں مسترد کر دیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -