دشمن طاقتیں سازش کے تحت مسلم ممالک کو تباہ کر رہی ہیں،عبدالغفار روپڑی

دشمن طاقتیں سازش کے تحت مسلم ممالک کو تباہ کر رہی ہیں،عبدالغفار روپڑی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں سازش کے تحت مسلم ممالک کو تباہ کررہی ہیں،ہم سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے اداروں اور فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو ارض الحرمین الشریفین کا دفاع کر رہے ہیں لیکن بطور مسلمان ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اس کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ شام ،عراق ، یمن ، لیبیا کی تباہی کے بعد اب سعودی عرب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کا مقابلہ کیا جائے گا ، امت مسلمہ ارض الحرمین الشریفین کے امن سے کسی بھی قوت کو نہیں کھیلنے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے سعودی عرب کی قیادت کے خلاف منفی پراپیگنڈاکیا جا رہا ہے ، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف فکر کو پوری امت کی حمایت حاصل ہے۔ گذشتہ روز مرکزی دفتر میں حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصرو دیگر کے ہمراہ علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں میں سازش کے تحت سیکولرازم اور لبرل ازم کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -