افتخار علی ملک کا چیئرمین سارک چیمبر بنناپاکستان کیلئے اعزاز ہے،وقار میاں

افتخار علی ملک کا چیئرمین سارک چیمبر بنناپاکستان کیلئے اعزاز ہے،وقار میاں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین سمال ٹریڈرز کوآرڈینشن کمیٹی ، ایف پی سی سی آئی اور چیف کوآرڈینٹر یوبی جی وقاراحمد میاں نے افتخار علی ملک کو سارک چیمبر کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ وقاراحمد میاں نے کہا کہ سارک ممالک میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہونا بڑی خوشی کی بات اور افتخار علی ملک کی بے پناہ صلاحیتوں کا منہ بولتا مظہر ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ افتخا ر علی ملک سارک کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا تشخص ساری دنیا میں اجا گر کریں گے ۔

وقار میاں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -