خواتین کیلئے محفوظ ماحول،متعلقہ محکمہ نے آگاہی سیمینارز کا آغاز کر دیا

خواتین کیلئے محفوظ ماحول،متعلقہ محکمہ نے آگاہی سیمینارز کا آغاز کر دیا

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این وویمن کے زیراہتمام لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے آفس گلبرگIII لاہور میں دو روزہ آگاہی /تربیتی سیمینار منعقد کیا گیا۔تربیتی سیشن کا مقصد عوامی مقامات پر خواتین کو ہراسمنٹ سے پاک محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ سیمینار سے محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این وویمن کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے پائلٹ پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت پولیس ، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے 120سے زائد نمائندوں کو صنفی امتیاز کے متعلق آگاہی /تربیت فراہم کریں گے۔پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز عوامی ٹرانسپورٹ سیفٹی آڈٹ کے تحت لاہور سے کردیا گیا ہے۔سیمینار 8,3,2 اور 9 مئی کو لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ترقی خواتین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -