آصف زرداری اور بلاول ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،افنان صادق بٹ

آصف زرداری اور بلاول ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،افنان صادق بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آصف زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر دکھائیں گے،پاکستان کو صرف درد رکھنے والی محب وطن قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے،نام نہاد تبدیلی کے جھوٹے دعویدارچند ہزار لوگ بھی جلسے میں اکٹھے نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رہنما افنان صادق بٹ امیدوار برائے این اے 130نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی غریبوں اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے لا تعداد اقدامات کئے گئے،پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھتی ہے کہ جب تک عام آدمی کی حالت نہیں بدلے گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔افنان صادق بٹ نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے اور ملک بھر میں ہماری حکومت قائم ہو گی

افنان صادق

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -