رانا ثناء اللہ کا خواتین کے بارے میں بیان افسوسناک ہے،عثمان حمزہ

رانا ثناء اللہ کا خواتین کے بارے میں بیان افسوسناک ہے،عثمان حمزہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور وہ اس بوکھلاہٹ میں اخلاقیا ت کی بھی تمام حدود کوکراس کر چکے ہیں تحریک انصاف کی خو اتین بارے رانا ثناء اللہ کا بیان انتہا ئی افسوسناک ہے ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے اتوکے اعوان میں کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کرپشن کا مال بنانے اور چھپانے کیلئے باریاں لینے والے شاہی خاندانوں کیلئے سیاست ایک تجارت ہے،وفاداریاں خرید لو اور قوم کے مفادات بیچ دو کا منشور رکھنے والے شریفوں اور زرداریوں کو اب اقتدار کی راہداریوں سے گزرنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں کر پشن کے آئے روز آنیوالے سیکنڈلز نے حکمرانوں کی بدترین بیڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔

عثمان حمزہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -