تحریک استحکام پاکستان کونسل کی طرفسے صحافی عامر بٹ کو گولڈ میڈل دیا گیا

تحریک استحکام پاکستان کونسل کی طرفسے صحافی عامر بٹ کو گولڈ میڈل دیا گیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے )تحریک استحکام پاکستان کونسل کے زیر اہتمام قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب میں روزنامہ پاکستان کے سینئر جرنلسٹ عامر محمود بٹ کو گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی رخسانہ کوثر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ،مسعود عرفان صدر حکومت آزاد کشمیر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تحریک استحکام پاکستان کونسل کے چیئرمین شیر بہادر چغتائی کی جانب سے سینئر صحافی عامر بٹ کی خدمات کا نا صرف اعتراف کیا گیا بلکہ ملک پاکستان سے محبت سماجی سوچ اور خدمت خلق کیساتھ پروفیشنل طریقے سے ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر بھی ان کی کاوشو ں کو سراہا۔ اس موقع پر شیر بہادر خان چغتائی کا کہنا تھا کہ روز نامہ پاکستان کے سینئر جرنلسٹ عامر بٹ قومی ہیرو ہیں اور ہم ہر سال پاکستان کے کونے کونے سے ایسے ملکی ہیروز کو ڈھونڈ کر ان کی قوت محب الو طنی اور شعور اجاگر کرنے والی پریکٹس کی روشنی میں ان جیسے ہیروز کو قائد اعظم گولڈ میڈل جیسے ایوارڈ سے نوازتے ہیں۔ دوسری جانب روز نامہ پاکستان عامر بٹ کا کہنا تھا قائد اعظم گولڈ میڈل کے ایوارڈ سے نوازنا میرے لئے باعث فخر ہے۔یہ گولڈ میڈل اپنے بڑے بھائی سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کے نام کرتا ہوں جن کی بدولت میں آج اس مقام پر ہوں۔

عامر بٹ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -