لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر‘ عوام اذیت کا شکار
ملتان‘ میلسی‘ کوٹ ادو‘ شجاع آباد‘ عبدالحکیم‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ لڈن‘ ہارون آباد‘ لیاقت پور‘ منڈی یزمان‘ چشتیاں (نیوز رپورٹر‘ نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
شدید ہوگیا ہے حکومت اور وزارت توانای (پاور ڈویژن) کے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ لائنلاسز کے باعث کرنے کے دعووں کی نفی ہوگئی ہے۔ شہروں میں دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے جبکہ دیہات میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دیہات 14 سے 16 گھنٹے تک بجلی سے محروم ہیں۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شدید گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی میلسی شہر او رمضافات میں واپڈا کا پورانظام ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہوئے یکسر بیٹھ چکا ہے اور دن رات کی تمیز کیئے بغیر طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو پیپلز پارٹی کا دور حکومت یاد کرادیا گیا میلسی اور مضافات میں ہر دس سے پندرہ منٹ بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کیلئے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے گذشتہ شب، شب برات کے باوجود رات بھر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور محض دو سے تین گھنٹے مجموعی طور پر بجلی مہیا کی گئی مساجد اور گھروں میں عبادت کرنے والے شہری رات بھر حکمرانوں اور واپڈا حکام کو بددعائیں دیتے رہے دن بھر بھی لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جاری رہا شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے اعلانات کی یاددہانی کراتے ہوئے غیر اعلانیہ 12سے 15 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کو ٹ ادو سے نا مہ نگارکے مطابق کو ٹ ادو شہرا ور نو احی علا قوں میں گر می کی شدت میں اضا فہ کے سا تھ ہی بجلی کی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ جا ری ہے جس کی وجہ سے کا روبا رٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شہر یو ں محمد عدنا ن ، منو ر پٹھان ، فہیم مغل ، شیخ رضوان ، عا بد اویس و دیگر کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکا ر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے دن اور رات میں کسی بھی ٹا ئم کئی کئی گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کی جا تی ہے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے نہ صر ف کا روبا ر زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے بلکہ بجلی سے وابستہ کا روبا ر بھی شدید متا ثر ہو رہا ہے واپڈا اہلکا ر بجلی چو روں کی پشت پنا ہی کر تے ہیں اور اور پھر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے مختلف دیہا تی فیڈر کی بجلی بند کر دی جا تی ہے شہر یو ں نے واپڈا کے اعلی حکام سے اصلا ح احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔ شجاع آباد سے نامہ نگارکے مطابق شب برات کے موقع پر بھی واپڈا کو رحم نہ آیافورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا عبادت گزاروں کو مساجد میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا گھر میں خواتین اور بچوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہر دس منٹ کے بعد ایک گھنٹہ بجلی غائب ہو جانے پر مساجد اور گھروں میں پانی نایاب ہوگیا عوام واپڈا حکام اور حکومت کو بد دعائیں دیتے رہے۔عبد الحکیم سے نامہ نگارکے مطابق عبدالحکیم غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں اورحکومت کوکوس رہے ہیں شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی قلت کاشدید سامناہے اورکاروباری حلقے بھی ٹھپ ہوکررہ گئے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے اورکہاکہ حکومت نے الیکشن سے پہلیکئے گئے وعدوں کوپورانہیں کرپاتیہیں شدید گرمی میں لوگ بدبحال ہوکررہ گئے ہیں مگرحکومت مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے جس پرعبدالحکیم کے شہریوں سمیت سیاسی وسماجی حلقوں نے احتجاج کرتے چیف جسٹس آف پاکستان‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘وزیرپانی بجلی سے نوٹس لیکرفوری لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ٹھٹھہ صادق آبادسے نامہ نگارکے مطابق گرمی کی آمد کے ساتھ ہی جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد کے فیڈروں سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔مخدوم رشید فیڈر،صادق شاہ فیڈر،علی شیر و۱ہن فیڈر،خان پور مڑل فیڈر ۱ور جہانیاں فیڈر سے 12سے14گھنٹوں کی غیر ۱علانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شہریوں کا گرمی،مچھروں سے بر۱ حال ہے۔طلباء و طالبات کو ۱پنے ۱متحانات کی تیاری سلسلہ میں بھی شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔نمازی وضو ۱ورجانور ،شہری پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں۔بجلی صارفین ڈ۱کٹر صد۱قت،ر۱ؤ خلیل ۱حمد،شکیل ۱حمد،مرسلین ہوٹل و۱لا،عاشق علی،حاجی ر۱ؤ تنویر،طیب رضا باغی،نوید حجام،۱فتخار حجام،معشوق علی آتش،صوفی محمد رفیق،علی حسن،تنویر غوری،کاشف ویلڈر، خالد ۱ور شجاع۱لدی چکی و۱لے دیگر دکاند۱روں ۱ور کاروباری حضر۱ت نے چیف میپکوملتان،۱یکسئین خانیو۱ل سے بجلی کی غیر ۱علانیہ ۱ور بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لڈن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شب برات پر بھی لڈن و گردونواح کے فیڈر لڈن ،دولت آباد ،احمد آباد ،فردوس فیڈر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بدولت لڈن ،رتہ ٹبہ،احمد آباد ،غلام شاہ ،علی الدین ،حامد واہ ،شاہقدوس ،کوٹ غلام قادر ،غفورواہ ،آڑامنصور،موہل ،اکبر شاہ، کوٹ محمد حسین ،لعل دیہہ و دیگر درجنوں موضع جات میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ تمام علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ، وقفے وقفے سے بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا رہا ،جس پر شہریوں محمد اقبال ،جنید احمد ،قطب دین ،اشتیاق احمد ،راشد حسین ،عمر دراز ،نذرحسین ،شاہ محمد ،صابر حسین ،سجاد علی،دانیال ،کاشف و دیگر نے واپڈا کے اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہارون آبادسے نامہ نگارکے مطابق دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا ہارون آباد میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہارون آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی معطل ہوکر رہیے گئی ہے شدید گرمی کے موسم میں طویل لوڈ شیڈنگ نے حکومتی جھوٹے وعدوں اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے متعلق بلند بانگ دعوؤں کا پول کھول دیا ہے لوڈ شیڈنگ کے غیر اعلانیہ شروع ہونے والے سلسلہ نے تو سابقہ حکومت کو بھی اس حوالے سے مات دے دی شہری غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق یزمان میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ15گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیاہے جبکہ مین سپلائی معطل ھو جانے کی آڑ میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے تو معمولات ز ندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں.بالخصوص ورکشاپ مالکان کے کاروبا تو نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں.ادھر شہر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں برقی رو معطل ہونے کی صورت میں اسکا متبادل نہ ہو نے پر گرمی اور حبس سے بچوں کا براحال ہوجاتاہے۔ شہریوں ندیم رمضان یاسر خان محبت علی اور احسان شاہ وغیرہ نے حکومت سے لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چشتیاں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا گرمی کی شدت کے باعث شہری نڈھال ہو گئے۔ شب براء ت کے موقع پر وقفے وقفے سے بجلی کی بندش سے لوگ مساجد اور گھروں میں پر سکون ماحول میں عبادت نہ کر سکے تفصیلات کے مطابق شہر چشتیاں میں واپڈا کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شب براء ت کے موقع پر درگاہوں و مساجدوں اور گھروں میں خواتین۔بچے، بوڑھے اور نوجوانوں کو گرمی کی شدت کے باعث سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا اس دوران لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے چنانچہ تنگ آئے ہوئے لوگ حکمرانوں اور محکمہ واپڈا کے افسران کو جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دیتے رہے لوگوں کا کہنا ہ کہ مذہبی ممالک میں مذہبی تہوار کے موقع پر لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے جہاں مسلمانوں کے اہم مذہبی دن کے موقع پر حکمرانوں کا قوم کے ساتھ ناروا سلوک دیکھنے کو ملتا ہے جھوٹے دعوے اور عودے کرنے ولے حکمرانوں کی بے حسی کے نتیجہ میں عوام سنگین مسائل کا شکار ہو چکی ہے فضیلت والی رات کو لوگ بجلی کی بندش اور سخت گرمی کی وجہ سے عبادت کم اور حکمرانوں کو زیادہ کوستے رہے جبکہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں سخت ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ صورتحال میں پوری قوم کسی نیک و عادل حکمران اور ملک میں اسلامی نظام قائم ہونے کی منتظر ہے جبکہ کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کرپشن بے روزگاری ، غربت، نا انصافی اور مہنگائی کی وجہ سے پوری قوم پس رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ