جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج ملتان آئیں گے

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج ملتان آئیں گے

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

آج ملتان آئیں گے۔ ایک روزہ دورہ کے دوران وہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ، ابنِ امیرشریعت مولاناسید عطاء المو?من شاہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کے لئے دار بنی ہاشم ایم ڈی اے چوک جائیں گے۔ بعد ازاں جامعہ خیر المدارس جائیں گے جہاں وہ ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام سے ملاقات کریں گے اور سالانہ امتحانات کے بعد مرکزی سطح پر ملتان میں ہونے والی مارکنگ کے عمل کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں ہونے والے سالانہ امتحانات کے بعد ملتان میں مارکنگ کا عمل جاری ہے جس میں ملک بھر سے 1200 سے زائد علماء کرام اور وفاق المدارس کے ذمہ داران حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاق المدارس کے ذمہ داران کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ ملتان آ کر مارکنگ کے عمل کا جائزہ لیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -