پیپلزپارٹی اپنے منشور میں کسان دوست پالیسی شامل کریگی ‘ یوسف رضا گیلانی
ملتان(سپیشل رپورٹر )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور میں فرینڈلی کسان پالیسی کو شامل کرے گی حالانکہ پہلے بھی کسانوں کی فلاح و بہبود (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کے لئے پیپلز پارٹی نے جو اقدامات کئے ان کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی پانی کے بحران کی وجہ سے کسانوں کے مسائل مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا جو ان کے بہنوئی مخدوم وجاہت حسین گیلانی ؒ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آئے تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی صدر عابدہ بخاری، پیپلز لیبر بیورو کے رہنما سید مطلوب بخاری، پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر قادری ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری انور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں یوسف رضا گیلانی نے کسانوں کے لئے مثالی اقدامات کئے اور یہ پہلا موقع تھا کہ کسانوں کو گندم کے صیح نرخ ملے موجودہ حکومت نے نہ تو کسان پیکج کے زریعے کسانوں کے مسائل حل کئے اور نہ ہی بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی گئی جو کہ کسان کا استحصال ہے اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چوہدری انور سے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تحریری تجاویز تیار کریں جنہیں پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی میں شامل کیا جائے گا اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے منشور کمیٹی کی چیئر پرسن شیریں رحمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں بتایا کہ چوہدری انور جو تحریر ی تجاویز دیں گے اسے پارٹی منشور میں شامل کیا جائے گا اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چوہدری انور نے اتفاق کیا کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیم بننے چاہیءں سابق وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ اگر چاروں صوبے متفق ہوں تو پیپلز پارٹی کو کالاباغ ڈایم کی تعمیر کے مسئلے پر چاروں صوبوں کا متفق ہونا چاہیئے۔
یوسف رضا