مختلف میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کے عہدوں پر تقرری کیلئے ایک بار پھر درخواستیں طلب

مختلف میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کے عہدوں پر تقرری کیلئے ایک بار پھر ...

  

ملتان (وقائع نگار)صوبہ کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے عہدوں پر تقرری کے لئے ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کیمطابق آئندہ چندروز میں ان آسامیوں کو باقاعدہ طور پر مشتہر کردیا جائے گا، جس میں ان آسامیوں پر مطلوبہ اہلیت کے حامل سینئر ڈاکٹروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، بتایا جاتا ہے کہ صوبہ کی چھ میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی آسامیوں کے لئیدرخواستیں مانگی جارہی ہیں،جن میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان، فیصل آباد،راولپنڈی،فاطمہ جناح، یو ایچ ایس اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹیز شامل ہیں،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس مئی مقرر کی جارہی ہے۔یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے اس سے قبل بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس پر گزشتہ دنوں انٹرویوز بھی ہوئے مگر کسی امیدوار کو فائنل نہیں کیا گیا اور اب اس آسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جارہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -