سرکاری رہائش گاہ کے نام پر تنخواہ سے کئی گنا کٹوتی‘ ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ 9 مئی کو طلب

سرکاری رہائش گاہ کے نام پر تنخواہ سے کئی گنا کٹوتی‘ ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ 9 مئی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سرکاری ملازم کی سرکاری(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

رہائش گاہ کے نام پر تنخواہ سے کئی گناکٹوتی کرنے پرڈسٹرکٹ آفیسربلڈنگ ملتان کو9 مئی کوطلب کرلیاہے۔ فاضل عدالت میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کی ایسوسی ایٹ پروفیسرمسززاہداشفاق نے مؤقف اختیارکیاتھاکہ وہ 5 سال سے سرکاری طورپرقائم وحدت کالونی ملتان کے مکان نمبر20 میں رہائش پذیرہے جس کی حالت بہت مخدوش اورخطرناک ہے لیکن اس کے باوجوداب تک صرف ایک لاکھ روپے کے اخراجات سے مرمت کرائی گئی ہے جبکہ ماہانہ بنیادی تنخواہ کے 5 فیصدکے حساب سے اب تک 4 لاکھ8 ہزار645 روپے کٹوتی کی جاچکی ہے اورمرمت نہ کرانے کے ساتھ زائدکٹوتی بھی کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -