مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مزید 50سٹوڈنٹ نرسز کی نشتر ایمرجنسی میں ڈیوٹی لگا دی گئی

مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مزید 50سٹوڈنٹ نرسز کی نشتر ایمرجنسی میں ڈیوٹی لگا ...

  

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دیکھ بھال و دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 50 سٹوڈنٹس نرسوں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔ شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق پیرزادہ نے 50 سٹوڈنٹس نرسوں میں سے 20 کی ڈیوٹی مارننگ‘ 20کی ایوننگ ڈیوٹی اور 10 نرسوں کی نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ شعبہ کے ڈائریکٹر نے نرسوں کی شدید کمی بارے ہسپتال انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کیا تھا۔ علاوہ ازیں شعبہ ایمرجنسی میں ابھی درجہ چہارم کے ملازمین کی بھی شدید کمی ہے جس کے بارے میں بھی ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -