رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلافپی ٹی آئی خواتین سراپا احتجاج،اسمبلی میں ایک اورقرارداد جمع

رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلافپی ٹی آئی خواتین سراپا احتجاج،اسمبلی میں ایک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سارہ احمد ، ایم پی ایز ڈاکٹر نوشین حامد ، راحیلہ مہدی، سعدیہ سہیل ، شنیلاروت اور سابق صدر لاہور خواتین ونگ نیلم حیات کے ہمراہ صوبائی محتسب خواتین رخسانہ گیلانی کو رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے گھر بار چھوڑ کر جلسے میں شرکت کے لئے مینار پاکستان آئیں ، رانا ثناء اللہ نے جو زبان استعمال کی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہیں ،خواتین کی سیاسی جدوجہد کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ، رانا ثناء اللہ نے معافی نہیں مانگی ، ہم ان سے معافی چاہتے ہیں ، امید ہے کہ خاتون محتسب غیر جانب داری سے کام لے کر انصاف کریں گی ، رانا ثناء اللہ چاہتے ہے کہ خواتین دب جائیں مگر ہم مزید جوش وجذبہ کام کریں گی ، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے پہلے مریم نواز اور پھر سلمان تاثیر اور بے نظیر کے حوالے بھی بد زبانی کی ، رانا ثناء اللہ دینی ، اخلاقی ، معاشرتی قدروں سے نا واقف ہیں۔دریں اثناء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں توہین آمیز ریماکس دینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو معافی مانگنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی خواتین