پٹرول کے نرخوں میں اضافہ ظالمانہ،اب ہر چیز مہنگی ہو گی،سرفراز خان
لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن تاجران عمر چوک ٹاؤن شپ کے چیئرمین سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور ٹاؤن شپ کی تاجر برادری نے پٹرول کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، محمد سرفراز خان نے کہا کہ پیٹرول کے نرخوں میں ہوشربااضافے نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں۔مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب آدمی اب زندہ درگور ہوجائیں گے۔غربت اور بھوک کے باعث خوکشیوں کے واقعات ہوں گے۔ حکومت نے اب بھی ہوشی کے ناخن نہ لئے تو غریب عوام کا غیض و غضب حکمرانوں کو سونامی کی طرح بہا لے جائے گا۔
سرفرازخان