نوازشریف میں جرأت ہے تو نادیدہ قوتوں کا نام لیں،خرم گنڈا پور

نوازشریف میں جرأت ہے تو نادیدہ قوتوں کا نام لیں،خرم گنڈا پور

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ نواز شریف میں جرأت ہے تو نادیدہ قوتوں کا نام لیں اور دل کی بات زبان پر لائیں،اگر نادیدہ قوتوں سے ان کی مراد فوج ہے تو پھر وہ جان لیں ان کا مقابلہ 21کروڑ محب وطن عوام سے ہے وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے،خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان کا وزیر اعظم بننا المیہ ہے اب پاکستان کو ایسے المیوں سے ہمیشہ کے لیے پاک صاف کرنے کا وقت آگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا اور دونوں ہاتھوں سے عوام اور خزانے کو لوٹا گیا اور لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے،پانچ سال میں 12ہزار میگا واٹ بجلی اگر سسٹم میں آئی ہے تو پھر 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟2013ء میں بھی مئی میں شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ تھا اور مئی 2018میں بھی 6ہزار میگا واٹ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -