مشرفعلی تھانوی کی وفات سے ملک جید عالم دین سے محروم ہو گیا،محب النبی

مشرفعلی تھانوی کی وفات سے ملک جید عالم دین سے محروم ہو گیا،محب النبی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی،مولانا فصیح الدین سیف، مفتی عزیز الرحمن، حافظ اشرف گجر، حافظ ریاض درانی، حافظ غضنفرعزیزاور حافظ نصیر احمداحرار نے دارالعلوم اسلامیہ لاہور کے مہتمم ، وفاق المدارس العربیہ کے خازن شیخ الحدیث مولانا مشرف علی تھانوی کے انتقال پر انتہائی صدمے اور ان کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے مولانا مشرف علی تھانوی اکابر واسلاف کی یادگار تھے اور ان کے نقش قدم پر کاربند تھے ان کی وفات سے امت ایک دردمند شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی باقیات صالحات کو جاری وساری فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل سے بہرور فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -