سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی مضبوط‘ الیکشن میں حیران کن نتائج دینگے‘ نتاشہ دولتانہ
کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری میڈم نتاشہ دولتانہ نے پیپلز پارٹی کبیروالا سٹی کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی،بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو آج کوئی نام لینے کو بھی تیار نہیں ہے ،پانی کی شدید کمی کے پیش نظر کالاباغ ڈیم سمیت تمام ڈیمز بنانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پیپلز پارٹی ،ذوالفقار علی بھٹو شہید والی جماعت ہے ،پاکستان میں پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور سیاسی جماعت نے پاکستان کو بچانے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے خون کے نذرانے پیش نہیں کئے ،یہ اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مٹانے کے درپے قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی آج بھی اپنے پاؤں پر مضبوط کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان ہوگا،مسلم لیگ (ن) سیاسی اعتبار سے ختم ہوجائے گی ،تحصیل کبیروالا سمیت ضلع خانیوال میں پیپلز پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈر زکا اعلان بلاول بھٹوزرداری مشاورت سے کریں گے ،پیپلز پارٹی قومی اداروں اور آئین کا احترام کرنے والی جماعت ہے ،چیف جسٹس پاکستان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ذمہ داری سے بڑھ کر قابل ستائش کردار ادا کررہے ہیں ،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کی ٹائمنگ ’’معنی خیز ‘‘ ہے ، پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے سب سے پہلے آواز بلند کی ،گیلانی دور میں پیپلز پارٹی کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوتی تو آج جنوبی پنجاب صوبہ ایک حقیقت بن چکا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) اپنے کردار اور کرتوتوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے ۔پیپلز پارٹی پر ’’پرو اسٹیبلشمنٹ ‘‘ کا الزام درست نہ ہے ۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو بکھیرنے اور ٹوٹ پھوٹ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی سب جنوبی پنجاب صوبہ یاد آجاتا ہے۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے محاذ بنانے والوں کو دوسال قبل اسکا خیال کیوں نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنا 6بجٹ پیش کرکے آئندہ الیکشن میں ’’دھاندلی ‘‘ کا آغاز کیا ہے ۔ورکرز کنونشن سے پیپلز پارٹی کبیروالا سٹی کے صدر چوہدری انیس ناصر گھمن ،تحصیل کے سیکرٹری اطلاعات میاں غلام عباس سہو،جنرل سیکرٹری ملک اجمل سمیجہ،اعجاز اسد خان،ڈاکٹر افضل تھہیم،رانا ذوالفقار نون،تنویر عارف،رضوان کھوکھر،فیضان عطاری،اقبال ناظم،رانا منیر اقبال،نوید اسحاق،عرفان حیدر،جعفر لنگاہ،راشد مغل ،عتیق مہروی ،چوہدری انتظار حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔