ایم ایس نشتر تبادلہ کیس‘ سیکرٹری ہیلتھ کی وضاحت نہ آنے پر سماعت 28جون تک ملتوی

ایم ایس نشتر تبادلہ کیس‘ سیکرٹری ہیلتھ کی وضاحت نہ آنے پر سماعت 28جون تک ملتوی

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشترہسپتال کے تبادلہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے خلاف درخواست میں سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کے وضاحت پیش نہ کرنے پرسماعت 28 جو ن تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں نشترہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمن قریشی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے 24 مارچ2017 ء کوڈی جی خان سے ملتان مذکورہ عہدے پرتعینات کیاگیااوراب 16 اپریل کوسیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے اس کو مذکورہ عہدے سے ہٹاکرہیڈکوارٹررپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں درخواست گذار کے وکیل محموداشرف خان نے دلائل دئیے کہ درخواست گزارنے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نشترہسپتال میں ہونے والی سیکڑوں آسامیوں پربھرتی روک دی جس پر مقامی ممبران اسمبلی نے اس پربھرتی کرنے کیلئے دباؤ ڈالناشروع کردیا لیکن انکارکرنے پر محض سیاسی بنیادوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی عائدہونے کے باوجودتبادلہ کردیاگیاہے۔

حلقوں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -