نیو انارکلی، گودام میں آتشزدگی تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا

نیو انارکلی، گودام میں آتشزدگی تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) نیو انارکلی کے علاقہ میں گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے وہا ں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا،اطلاع ملنے پر ریسکیواور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ املی والا محلہ آب کاری روڈپر سائنسی آلات ذخیرہ کرنے والے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، ریسکیو 1122اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرکافی دیر کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا،آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -