عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج 3مئی تک ملتوی کردی، گزشتہ روزعدالت میں پولیس چالان کے 3گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ فاضل جج نے اے سی ماڈل ٹاؤن طارق چانڈیو کی بری کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں پولیس چالان کے 3گواہ ڈی ایس پی کاشف خلیل، ساجد اور اے ایس آئی وارث کو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سعید شیخ نے پیش کیا جن پر ادارہ منہاج القران کے وکیل رائے بشیر احمد نے جرح کی۔

عدالت میں دوران سماعت اے سی ماڈل ٹاؤن طارق چانڈیو کے وکیل نے بری کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف کوئی الزام نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بری کیا جائے جس پرفاضل جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیاہے جو آج 3مئی کوسنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

علاقائی -