مانگا منڈی، پٹاخے چلانے پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے 3نوجوان زخمی

مانگا منڈی، پٹاخے چلانے پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے 3نوجوان زخمی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا گاؤں قلعہ ترڑے سرکار مدینہ کے قریب شرلیاں پٹاخے چلانے پر دو گروپوں میں تصادم، ایک گروپ نے رات بارہ بجے کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 3نوجوان زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا گاؤں مسجد سرکار مدینہ کے قریب نوجوان سرعام پٹاخے چلا رہے تھے ،اس دوران دو گروپوں میں پٹاخے چلانے پر جھگڑا شروع ہو گیا ،مساجد میں عبادت کرنے والے افراد نے باہر نکل کر ان کو بھگا دیا مگردوبارہ ایک گروپ کے نوجوان اسلحہ لیکر اسی جگہ پر آگئے اور فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے دو نوجوان شدیدزخمی ہو گئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہو گیا ۔شدید زخمیوں حسنین ولد بشیر احمد ،حسنین احمد ولد شفیق احمد کو مقامی ہسپتال مانگا منڈی لایا گیا، رات بارہ بجے ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طور پر لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یونین کونسل 265کے چیئرمین محمد طارق بٹ زخمیوں کی عیادت کرنے جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئے، تھانہ مانگامنڈی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو محرر منشی عرفان نے کہا کہ مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائی -