ڈرگ کورٹ کی چالان پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو سرزنش

ڈرگ کورٹ کی چالان پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے بروقت چالان پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی سرزنش کرڈالی۔عدالت نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کرائی جائے تاکہ عدالت میں کیس کے بارے میں ساری معلومات لے کر پیش ہوں۔ڈرگ ٹربیونل میں سیف اللہ بنام سرکار کیس اڑھائی سال سے زیرسماعت ہے لیکن ابھی تک چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔عدالت کے نوٹس پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت سہیل احمد پیش ہوئے تو عدالت نے ان کی سرزنش کی۔عدالت نے کہا کہ چالان وقت پر کیوں پیش نہیں کئے جاتے، ایک شخص اڑھائی سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اس کا چالان بار بار کہنے کے باوجود پیش نہیں کیا جا رہا۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹروں کی فوری تربیت کرائی جائے اور ان کو بتایا جائے کہ عدالتوں میں تیاری کرکے آتے ہیں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ چالان 14مئی تک عدالت میں پیش کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -