بچے کوبیرون ملک لے جانے کاخدشہ، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست

بچے کوبیرون ملک لے جانے کاخدشہ، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست

  

لاہور(نامہ نگار)سنیٹر راحیلہ مگسی کے بیٹے محمد محسن نے اپنے بیٹے کے بیرون ملک لے جانے کے خدشے کے پیش نظر اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی۔ایڈیشنل سیشن جج عامرمنیر مغل کی عدالت میں محمد محسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ بچے کی والدہ اس کے بیٹے کو بیرون ملک نہ بھجوا دے۔ سول عدالتوں میں محمد محسن کا اپنی سابق بیوی خدیجہ امجد کے ساتھ 4سالہ بچے کے حصول کا معاملہ چل رہا ہے ،مصطفی اس وقت والدہ کی تحویل میں ہے۔

باپ کی رٹ پر عدالت عالیہ نے بچے کا نام ای سی ایل میں ڈالا ،جس پر خدیچہ کے وکیل نے پیش ہو کر عدالت عالیہ کو اصل صورتحال بتائی جس پر عدالت عالیہ نے ای سی ایل سے نام خارج کردیا جس کے بعد بعد کیس گارڈین کورٹ کے پاس آگیا،اب ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دوبارہ بچے کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے محمد محسن کے وکیل خواجہ حسام حارث اور خدیجہ امجد کے وکیل عرفان تارڑ کو بحث کے لئے آئندہ سماعت پرطلب کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -