نائیجیرین نژاد شہری گرفتار، ہیروئن برآمد کرلی گئی

نائیجیرین نژاد شہری گرفتار، ہیروئن برآمد کرلی گئی

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین نژاد شہری اجومہ اچوکسی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے قبضہ میں لی جانے والی ہیروئن سرپر پہنی ٹوپی کے استر میں چھپا رکھی تھی۔

جسے ملزم دبئی سمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف نے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ جس سے چھان بین جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -