تبادلے کے باوجود پولیس لائن رپورٹ نہ کرنے پر 123اہلکار معطل ، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹر عاطف نذیر نے تبادلے کے باوجودپولیس لائن رپورٹ نہ کرنے والے 123اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا۔بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی ڈویژن سے 823اہلکاروں کا تبادلہ لاہور پولیس لائن میں کر دیا گیا جبکہ انکے متبادل اہلکاروں کو سیکورٹی ڈویژن میں بھجوا دیا گیا۔سیکورٹی ڈویژن کے سات سو اہلکاروں نے پولیس لائن میںآمد ڈا لی اور ڈیوٹیاں کرنے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کو شکایت موصول ہوئی کہ 123اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جس پر ایس پی ہیڈ کواٹر نے پڑتال کی تو علم ہوا کہ پولیس لائن آنے والے123اہلکار وں نے ڈیوٹی جائن نہیں کی جس پر انہیں معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔